ہسپتال میں شادی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا اور اس کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں جس پر اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم اس کا دولہا اسے بیاہنے کے لیے ہسپتال ہی پہنچ گیا۔

 

 

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگراج میں پیش آیا ہے جہاں کار حادثے میں آرتی نامی اس دلہن کی ٹانگیںا ور ریڑھ کی ہڈی متاثر

 

 

ہوئی اور وہ بستر کی ہو کر رہ گئی۔ تاہم ہسپتال کے بستر پر اسے بتایا گیا کہ اس کا دولہا اس کے ساتھ شادی کرنے یہیں آ رہا ہے۔

 

آرتی کا کہناتھا کہ ”جب میرے شوہر ادویش نے بتایا کہ وہ مجھ سے شادی کرنے ہسپتال آ رہا ہے تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ حادثے کے بعد میں سوچ رہی تھی

 

کہ اب شاید ہماری شادی کبھی نہ ہو سکے گی، لیکن ادویش نے اس حالت میں مجھے اپنا کر وہ خوشی دی جس کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔“

 

 

دوسری طرف ادویش کا کہنا تھا کہ ”جو کچھ ہوا وہ ہماری قسمت تھی۔ چنانچہ میں نے اس مصیبت کے وقت میں آرتی کے ساتھ کھڑا ہونے اور اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.