شریف خاندان بھی بجلی کے بِلوں سے تنگ آگیا! جاتی عمرہ میں کیا قدم اُٹھا لیا گیا؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) بجلی کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والے اضافے نے جہاں عام عوام کی چیخیں نکلوادیں وہیں اشرافیہ بھی بجلی کے بلوں سے تنگ آ گئی ہے۔ بجلی کے بلوں سے تنگ شریف خاندان نے جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف فیملی نے سستی بجلی کے حصول کے لیے سولر سسٹم کے لیے لیسکو کو درخواست دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شریف فیملی نے جاتی امراء کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

 

 

شریف خاندان کی جانب سے سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کے لیے لیسکو کو درخواست دی گئی جس پر نیپرا نے پانچ سو کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے سولر سسٹم پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین میٹرز کی تنصیب کی جائے گی، میٹرز کی تنصیب پر شریف خاندان اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کر سکے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.