اپریل میں تمام مشکلات ختم! دھوکہ دینے والوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ معروف ستارہ شناس پروفیسر کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

لاہور(نیوز ڈیسک ) ستارہ شناس پروفیسر جاوید غنی نے کہا ہے کہ اپریل میں ستارے عمران خان کے حق میں آجائیں گے، عمران خان پر ساری مشکل صورتحال، دھوکا دینے والے ارکان اسمبلی اور مخالفین کے عزائم واضح ہوجائیں گے،سب کچھ ہونے کے باوجود عمران خان نے درگزرکیا توخود پھنس جائیں گے۔

 

 

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستاروں کی 23 مارچ کے بعد اپریل میں عمران خان کے حق میں بہت زیادہ ستارے آگئے ہیں، آج سے پہلے عمران خان کو جس صورتحال کی وجہ سے مشکل پیش آرہی تھی، اس ہفتے کچھ ایسے واقعات ، صورتحال پیدا ہوگی، جس سے عمران خان کو ساری مشکل کی وجہ سمجھ آجائے گی۔یہ مشکل صورتحال مزید واضح ہوجائے گی جس سے عمران خان کو مخالفین کے عزائم سمجھ آجائیں گے کہ وہ چاہتے کیا ہیں؟ وہ کیا کرنے والے ہیں، اس طرح عمران خان کو اپنا راستہ بنانے میں آسانی ہوگی۔

 

 

مارچ کا مہینہ شروع ہونے والا ہے، عمران خان کو پارٹی کے اندر سے بھی لوگ دھوکہ دے رہے ہیں، اب وقت ہے عمران خان کو وہ لوگ دھوکہ دیں گے جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں، اگر عمران خان ان کے عزائم کا پتا چل جائے گا تو وہ اس کا حل نکال سکیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.