کون سی 2پارٹیاں پی ٹی آئی کے ووٹ خریدنے کیلئے سرگرم ہیں؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو سینیٹ الیکشن میں پیسوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

 

 

کامران بنگش نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی خیبر پختونخوا میں ہمارے ایم پی ایز کے ساتھ رابطے کر رہی ہیں، انہوں نے ہمارے کچھ اراکین صوبائی اسمبلی کو پیسے دینے کی کوشش کی ہے لیکن ہمارے باضمیر ایم پی ایز نے اسے رپورٹ کیا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے منتخب نمائندوں کے ضمیروں کا سودا کرکے عوام کے مینڈیٹ پر براہ راست ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ہم پارٹی لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ میں تیزی ا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز منتخب کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔بدلے میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔

 

 

 

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.