اب بھی کہو ! خان کو سیاست نہیں آتی ۔۔۔۔ امیدوار چیئرمین سینٹ کی سلیکشن، وزیراعظم عمران خان بڑی چال چلے گئے ، اپوزیشن کے لیے بری خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ناکام ہو گی، صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہصادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوں گے۔ اپوزیشن ناکام ہوئی اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی۔ پی ڈی ایم والوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ

 

 

الیکش کے دوران جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے۔ انتخابی اصلاحات سےکرپشن کے دروازے بند کروں گا، مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں

 

 

 

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا جس کے بعد ن لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی نے ان کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزدکرنے کی حمایت کر دی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.