کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 16علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) عالمی وباء کورونا وائرس کے ایک بار پھر پھیلاؤ کے پیش نظر لاہور شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ، جاری کردہ مراسلے میں

کہا گیا ہے کہ لاہور میں کینٹ کے 5 اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ نشترٹاؤن 3 اورسمن آبادکے 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا جب کہ شالیمارٹاؤن ایک اور واہگہ ٹاؤن کے 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔پنجاب کے کئی شہروں میں سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد،گجرانوالہ سرگودھا میں سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں تعلیمی ادارے ، پارکس ، ان ڈور شادی ہالز بند رہیں گے۔ان شہروں میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔ مزار ، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر

15 دن تک پابندی ہو گی۔ ضابطہ کار ہفتہ ، اتوار کی درمیانی رات سے 15 دن تک لاگو کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 ہوگئی ہےجب کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 703 ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 198 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 576 ہوگئی جب کہ صوبے میں اب تک 5 ہزار698 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر چیف سیکریٹری نے صوبے میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.