شاندار خبر: غیر مسلم امریکی خاتون اللہ کے کلام سے متاثر،پاکستان آ کراسلام قبول کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امن اورسلامتی کے مذہب اسلام کی تعلیمات سے بہت متاثر ہوں،غیر مسلم امریکی خاتون نے کراچی کی جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق غیر مسلم امریکی خاتون 42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کراچی میں جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے امریکی خاتون ٹیفنی سلسیٹ کو کلمہ پڑھایا اور اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔نو مسلم امریکی خاتون کا تعلق امریکی ریاست ٹینیسی (Tennessee) سے ہے۔ امریکی خاتون نے پاکستان کا رُخ کیا اور یہاں کے اسلامی ماحول اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے مسلمہ کا نیا اسلامی نام عائشہ امینہ تجویز کیا، اور انھیں مبارک باد پیش کی۔انھوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہیں، اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہی ہیں۔عائشہ امینہ نے قبول اسلام کے بعد گفتگو میں کہا اسلام نے خواتین کو

سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غیر مسلم مرد و خواتین جوق در جوق اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے دین اسلام کی تبلیغ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جن کی تبلیغ کے بدولت غیر مسلم اسلام قبول کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ میں اسلام قبول کرنے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.