ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں اتنی کمی ہو گئی کہ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1728ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور

کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 106400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91221روپے ہوگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174روپے 55پیسے پر مستحکم رہی۔ امریکی کرنسی کا زوال جاری، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کم ترین سطح پر آگیا، بڑی کمی ریکارڈ کی گئی کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی جس پر کاروباری افراد مسرت کا اظہار کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں

98 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156.72 سے کم ہو کر 155 روپے 74 پیسے پر آ گیاہے ۔سات ماہ کے دوران ڈالر 163.43 روپے سے کم ہو کر ایک سال کی کم ترین سطح 155.72 روپے پر آ گیاہے ۔ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کے مستحکم ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ پانچ روپے سے زائد اضافے کا فیصلہ اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے ایک ایسے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ 2 برس میں کم از کم تین مراحل میں ملک بھر میں بجلی کے بنیادی نرخوں میں فی یونٹ مجموعی طور پر 5.36 روپے (34 فیصد سے زیادہ) اضافہ ہوگاجبکہ ان میں ٹیکسیوں کا فیصلہ وقت کے ساتھ کیا جائے گا یہ اضافہ بجلی کی بنیادی قیمت پر ہوگا.رپورٹ کے مطابق سی ڈی ایم پی کو وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے اجلاس کے دوران منظور کیا گیا اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر اور ڈاکٹر وقار مسعود خان اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے اعلی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.