آج کی سب سے بڑی خبر: وزیرا عظم عمران خان کا مکمل نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ ، تہلکہ خیز تفصیلا ت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نظام میں تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں۔ کابینہ میں ردو بدل کے ساتھ گورننس میں بھی تبدیلی آئے گی، ناقص کارکردگی پر کئی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تبدیل ہوں گے جبکہ بعض کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اعلیٰ بیوروکریسی

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد عوام تک حکومتی کارکردگی کے ثمرات پہنچانا ہے۔آئندہ ڈھائی سال میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور نئی اصلاحات میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گڈ گورننس ، مہنگامی میں کمی اور فلاحی منصوبے وزیر اعظم کی ترجیح ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ حکومتی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔انہوں نے نظام میں ہنگامی بنیادوں پر بہتری کیلئے نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے۔ وزیر روانہ سیاسی قیادت اور وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں شامل نکات کو عملی جامہ پہنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔عوام سے کیے گئے وعدوں کی ترجیحی فہرست تیار کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان سفارشات کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.