سردی جا رہی ہے یا آ رہی ہے ؟محکمہ موسمیات نےبارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 21 سے 24 مارچ تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں کو بارش کا سلسلہ ہٹ کرے گا اور پھر پورے پنجاب تک پھیل جائے گا۔ بلند بالا پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر بھی اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کشمیر کے علاقوں میں بھی بارش ہوگی جبکہ مری اور نتھیا گلی کے پہاڑوں پر برفباری کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے،دن کے وقت شہر میں ہلکے بادل رہیں گے لیکن شہر میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ کل(جمعرات کو) زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.