ملک میں سستی بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ کامیاب حکومت نے پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ کینپ ٹو کوقومی گرڈ سے منسلک کردیا گیاہے ، ابتدائی طور پر بجلی گھر سے 105 میگا واٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے تاہم مذکورہ پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا

جس سے 1100میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیاہے۔اس پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ یوم پاکستان کے موقع پر ایٹمی توانائی کمیشن نے قوم کو عظیم تحفہ دیا ہے۔ کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردیگا۔انہوں نے کہا کہ کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے، جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ کراچی میں 1100میگاواٹ کا تیسرا پلانٹ2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔وزیر توانائی عمرایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.