وزیراعظم قرنطینہ کے دوران کیا کررہے ہیں؟ تصویر شئیر کر دیں

لاہور (نیوزڈیسک )وزیراعظم عمرا ن خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو بنی گالہ میں قرنطینہ کر لیاہے تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن نے قرنطینہ میں اپنی

تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نیک تمناؤں اور میرے لیے دعائیں کرنے والوں تمام افراد کا شکر گزار ہوں ۔“تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کرسی بیٹھے ہیں اور کھڑکی سے باہر کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی طبیعت بھی بہتر لگ رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں ہلکی کھانسی اور ہلکے کے بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں ۔ عمران خان حکومت امور پر گھر سے انجام دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.