پرویز خٹک کے بیٹے کی شادی پیپلزپارٹی کے کس اہم رہنما کی بیٹی سے ہو گئی؟بڑی خبر آگئی

پشاور (نیوزڈیسک )سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز سرینہ ہوٹل میں انجام پا گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں

میں کہا جارہاہے کہ یہ شادی کی تقریب اسلام آباد کے سرینہ ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاست سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی لیکن کہا جارہاہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو اہل خانہ سمیت شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ دکھائی دے رہاہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا گیا ۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے دونوں صاحبزادوں کی شادی کا ولیمہ آبائی گاوں مانکی شریف میں گیارہ اپریل کو منقعد ہوگا۔گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کے مابین اختلافات سامنے آئے تھے اور دونوں جانب سے ایک جلسے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔۔ اختلافات نے چند ہفتے قبل نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر شدت اختیار کرلی تھی جس میں لیاقت خٹک نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور ان کی جیت کی خوشی میں اپنے ہجرے میں میوزک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا تھا۔سوشل میڈیا پر کہا جارہاہے کہ شادی کی تقریب میں قومی اسمبلی کے

سپیکر اسد قیصر، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی ، وزیر اطلاعات شبلی فراز ، پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکٹری و سابق چیرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر زرداری کے ترجمان سینٹر قیوم سومرو، سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان، سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ نے شرکت کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.