’’پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی۔۔ ‘‘25حلقوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی وفاق سمیت چاروں صوبوں اور سینٹ میں نمائندگی موجود ہے اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خاں کو جاتا ہے جبکہ آج کا دن تو پی ٹی آئی کے لئے ایک تاریخی دن ثابت ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کی کوششوں سے آزاد کشمیر کی صف اول کی لیڈر شپ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کے پچیس حلقوں میں بیرسٹر سلطان کے ہم خیال امیدواروں کی جیت کی رپورٹ سامنے آگئی ۔ جبکہ بیرسٹر سلطان مخالف لابی سے تنویر الیاس چغتائی آبائی حلقہ پاچھیوٹ سے با آسانی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔لچھراٹ برنالہ ، سہنسہ،شرقی باغ،نیلم زیریںاورہٹیاں بالا سے بھی بیرسٹر سلطان کی لابی کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے جن سے اکثریت جیت کر اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ ڈڈیال سے چوہدری اظہر صادق ، چکسوار ی سے چوہدری ظفر انور ، میرپور سٹی سے بیرسٹر سلطان ، کھڑی شریف سے چوہدری ارشد ،سماہنی سے

چودھری رزاق، بھمبر سے انعام الحق ، کوٹلی سٹی سے چودھری محبوب ،راج محل سے بیرسٹر اسرار ملک، چڑھوئی سے چودھری شوکت فرید،کھوئی رٹہ سے انصر ابدالی ، عباس پور عبدالقیوم نیازی ، ہجیرہ سے ارزش خان ، بلوچ سے فہیم ربانی ، دھیرکوٹ سے میجر لطیف خلیق ،وسطی باغ سے بیگم کرنل ریٹائر ڈ نسیم خان،راولاکوٹ سٹی سے نیئر ایوب، فارورڈ کہوٹہ سے چودھری عامر نذیر ، نیلم سے میاں گل خنداں ،کوٹلہ سے میر عتیق ، مظفرآباد سٹی سے خواجہ فاروق اور لیپہ سے چوہدری رشید،کھاوڑا سے راجہ منصور ،نئے حلقہ سے دیوان چغتائی،پلندری سے محمد حسین خان، علی سوجل سیخطاب اعظم امیدواران ہیں ، جو بیرسٹر سلطان کے ہم خیال ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.