ڈالر کو بڑا دھچکا لگ گیا، امریکی کرنسی155کی حد سے بھی گر گئی، ایک ڈالر کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(ٹوڈے نیوز)روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا،کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسہ جاری ہے۔آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر کی قدر مزید 42 پیسے کم ہو گئی اور ڈالر 154.59 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے

مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تنزلی کا سفر جاری ہے، 155 روپے کی نفسیاتی حد بھی گر گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 155.01 روپے سے گر کر 154 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.