لاڑکانہ: اہم ترین پی پی عہدیداران کا تحریک انصاف میں‌ شمولیت کا اعلان

لاڑکانہ: اہم ترین پی پی عہدیداران کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں‌ شمولیت کا اعلان کردیا گیا۔۔۔۔۔۔کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور جیالوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی سندھ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں لاڑکانہ کی 4 یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (ہی پی پی) عہدیداران نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’سندھ بھر

میں عمران خان کا پیغام پہنچایا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے، ہم عوام کی طاقت سے سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے‘۔ سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبے میں ٹائف ٹائم دینا اور بلدیاتی اتنخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی دلوائیں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’طاہر شاہ کو تحریک انصاف کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا ہے، اسلم ابڑو نےسینیٹ الیکشن میں پارٹی سےغداری کی اور دھوکا دیا‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.