بریکنگ نیوز:ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (ویب ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار 700روپے ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 90ہزار 621روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 727 ڈالر ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 35 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے سستا ہوکر22 ماہ کی کم ترین سطح 154 روپے پر آگیا ہے۔سما نیوز کے مطابق ڈالر کے ساتھ ساتھ یورو، سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور یو اے ای درہم سمیت بیشتر کرنسیوں کے نرخ بھی گرگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مزید 43 پیسے کمی ہوگئی، پانچ روز میں امریکی کرنسی تقریباً 2 روپے سستی ہوچکی ہے۔رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں دو فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.