اگر کوئی بینک آپ کو نیا گھر بنانے کے لیے قرضہ دینے سے انکار کرے تو ۔۔۔۔۔۔ حکومت نے طریقہ کار بتا دیا

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہماری ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ آسان شرائط پر لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں۔اس حوالے سے تمام بینکوں کو

احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔سٹیٹ بینک نے ہوم فنانس کے حوالے سے ملک میں موجود اپنے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔اگر کوئی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو اسٹیٹ بینک کی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جائے، یہ عوام کی سہولیات کے لیے ہی بنائے ہیں۔فوری طور پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.