حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ٹوڈے نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت 1800

روپے رکھنے کافیصلہ کیا ہے،ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے،اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا،تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا،ان کاکہناتھا کہ یوروبانڈمیں کامیابی ملی ،ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی، حماداظہر نے کہاکہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے،30جون تک بھارت سے چینی ، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی،نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی،چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پربھارت سے درآمدکافیصلہ کیاہے، بھارت سے کاٹن کی تجارت بھی کھولیں گے ،بھارت سے کاٹن کی درآمد جون کے آخر تک کیلئے کھولیں گے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے

سٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے،سٹیٹ بینک خودمختاری بل پارلیمنٹ میں لیکر جائیں گے ،انکاکہناتھا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے، کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں ، میں عوام کو جوابد ہ ہوں اپنے ملک میں رہوں گا،صنعت اور عوام کی فلا ح دیکھنی ہے۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

کا اعلان کردیا ۔وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کافیصلہ کیا ہے،ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے سٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے،سٹیٹ بینک خودمختاری بل پارلیمنٹ میں لیکر جائیں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.