سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ؟ جانئے

کراچی (ویب ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں

دو ہزار 800روپے کمی کی گئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ دو ہزار 900روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں دو ہزار 401 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 88 ہزار 220 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 42 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 1685ڈالر ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہ مانا تو ہم قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نہیں مانیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہییں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)

اور جمعیت علما اسلام (ف) مارچ سےاستعفوں کونتھی کرکے پہلے ہی پی ڈی ایم کودھچکا پہنچاچکے ہیں۔اگر ن لیگ اور جے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےمتفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی آج جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدر ی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں پارٹیوں نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے پر اتفاق کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.