’’ عمران خان کو اللہ نے کرپشن سے پاک رکھا ہے‘‘ کہتے ہوئے پاکستان کے جید عالمِ دین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی(نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.