تعلیمی اداروں کو کب کھولا جائیگا؟ پریشان والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس ہفتہ صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے،صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر تعلیم سعید

غنی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور سفارشات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اس حوالے سے بھی مشاورت کریں گے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟سندھ میں کورونا ٹاسک فورس نے صوبائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ اسکولوں کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا جائے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے از خود فیصلہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.