عوام کے لیے بڑی خبر! پاکستان کے ’پانچویں صوبے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت دیامر بھاشا

بنایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ چین سے جو بھی سیاح پاکستان آئے، اْن کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کے لیے ای۔ویزا لارہے ہیں۔وزیر داخلہ (آج) ہفتہ کو ہنزہ بھی جائینگے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ گلگت بلتستان سکائوٹس ہیڈکوارٹر پہنچے اس موقع پر وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو جی بی سکائوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی ْ۔بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل جی بی سکائوٹس ضیا الرحمن

بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے جی بی سکاوٹس کی گلگت بلتستان کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاچن بارڈر پر سکائوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.