جمائمہ بھی وزیراعظم عمران خان کے نقشِ قدم پر چل پڑیں، ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے

لندن (ٹوڈے نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بھی وزیراعظم بننے کی خواہش مند نکلیں، انہوں نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ایک انٹرویو میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے، ان کی اس بات سے نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی

خواہش مند ہیں، جمائما خان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق وزارتعظمیٰ وہ واحد کام ہے جس کے بارے میں، میں سوچ سکتا ہوں، وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت ایسے ہی دُگنی ہوجاتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں اسی وجہ سے انہوں نے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.