صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچارج کی مد میں جمع ہونے والے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی جبکہ دسمبر 2018ء سے لے کر اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس ضمن میں وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.