عمران حکو مت کا ایک اور شاہکار۔۔۔!!!مستحقین کا پروگرام مزید کتنے بڑے شہروں میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام جڑواں شہروں کے بعد دیگر شہروں میں شروع کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ماہ رمضان سے قبل مزید 3 شہروں میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح آئندہ ہفتے ہوگا، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔یہ پروگرام تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع ہوگا، وزیر اعظم کی ہدایت پرگاڑیوں کے ذریعے گرم کھانا مختلف مقامات تک پہنچایا جائے گا، مستحق، محنت کش، مزدور اور بے وسائل افراد مفت کھانے سے مستفید ہوں گے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے دل میں مستحق افراد کا مقام ہے، وزیر اعظم کی پالیسیوں کا محور غربا اور عام لوگوں کے لیے سہولتیں بڑھانا ہے۔انھوں نے کہا جڑواں شہروں میں ہر روز ہزاروں لوگوں تک مفت کھانا پہنچایا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.