عمران خان نے رمضان سے پہلے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی

وزیر اعظم عمران خان نے شوگر سٹہ مافیا سے نمٹنے کے لئے پیر کو متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں نیا قانون لائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں اپنی پارٹی کے ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف ون ونڈو آپریشن قانون لانے کا حکم دیا۔

سستے نرخوں پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان کے مقدس مہینے سے قبل عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے ترجمانوں سے کہا کہ وہ PDM کے بارے میں بات کرنے کی بجائے حکومت کی کامیابیوں اور کارکردگی کو اجاگر کریں۔
اس سے قبل 28 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں شوگر سٹہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں چینی کی چوری میں ملوث 7 دلالوں کو پکڑا کیا تھا۔

کراچی میں شوگر کے تین دلالوں کو پکڑنے کے بعد ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے مزید چار افراد کو پکڑا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ملزمان شوگر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے نے اس سے قبل کراچی میں تین دلال دیالداس، سنتوش کمار اور راج کمار کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ “یہ تینوں چینی کی سٹہ بازی میں ملوث رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.