رمضان المبارک میںگرمی تیز ہو گی یا بارشیں جم کر برسیں گی محکمہ موسمیات نے عوام کو پیشگی اطلاع دے دی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں ، رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں

کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنیکا خدشہ ہے۔خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‎ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کاآؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں

بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہریں آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت معمول کے مطابق اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں گردآلود آندھیوںسے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔‎ مزید خبروں تبصروں تجزیوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت لمحہ با لمحہ با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.