تعلیمی ادارے عید تک بندرکھنے کی تجویز

 اسلام آباد(ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے  11 اپریل کے بعد کھول دیئے جائیں یا نہیں؟ فیصلہ آج این سی او سی کے تحت صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی)  کے تحت صوبائی وزرائے ا تعلیم کانفرنس آج ہوگی، اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے

تعلیم و صحت شریک ہوں گے، صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے، کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس میں کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ ہوگا،کانفرنس میں سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس ہفتہ میں دو روز سکول کھول کر امتحان لینے کی تجویز دیں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں

کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے، اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہےواضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد چل بسے،4 ہزار 323 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فی صد ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 14 ہزار 821 افراد جاں بحق ہوگئے، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 960 ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.