سعودی عرب نے بڑا بھائی بن کرایک بار پھر لاکھوں نادار پاکستانیوں کی بڑی امداد کر دی

رمضان پیکیج کے تحت20 ہزار راشن پیکیج بانٹے جا رہے ہیں، جس میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، چینی، چائے اور شربت شامل ہے سعودی عرب پاکستان کا سچا اور دیرینہ دوست ہے۔ جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی مدد کی ہے۔ چاہے وہ جنگ کا موقع ہو یا کوئی قحط، آفت یا دہشت گردی کی جنگ۔ سعودی حکومت کی جانب سے ہر موقع پر

پاکستان کو اخلاقی، سفارتی اور مالی امداد مہیا کی گئی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے۔ سعودی حکومت نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے رمضان المبارک کے لیے پاکستان کے لاکھوں نادار افراد کے لیے بڑی امدد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہ سلمان کے

فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکیج کی تقسیم شروع کی جارہی ہے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.