چینی کی قیمت میں15روپے کی کمی، سستی چینی کب سے دستیاب ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ٹوڈے نیوز)مشیرداخلہ و احتساب بیرسٹرشہزاداکبرنےکہاہےکہ پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے، جمعہ (کل) سے صوبے میں85روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے متعددبارحکومت کوچینی کی

قیمت طے کرنےکاکہا ،اس بارحکومت نے خودچینی کی قیمت مقرر کی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنےسےسوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے تاہم یہ تاثر بھی درست نہیں کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے سے سوال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکوپانچ سال کی تحقیقات کرنےکاکہاگیاتھا تین ، چارشوگر ملز نے

سٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے۔مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے، سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی

خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.