رمضان المبارک کا چاند، پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر اگئی

رمضان کے چاند کا معاملہ ۔۔۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟؟ جان کر مفتی پوپلزئی بھی کہے گا ۔۔۔ایسے نہیں چلے گا۔
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان کے چاند کا معاملہ ۔۔۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟؟ جان کر مفتی پوپلزئی بھی کہے گا ۔۔۔ایسے نہیں چلے گا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پہلا

اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و اتفاق کے لیے کوشش کر رہے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس تمام بڑے شہروں میں ہوں گے۔مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا پشاور میں اجلاس کا مقصد اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی کو تمام علما و مشائخ کا تعاون حاصل ہے، حکومت اور وزارت مذہبی امور کا بھی

بھرپور تعاون ہے۔انھوں نے کہا چاند دیکھے جانے کے سلسلے میں جو بھی شہادت آئے گی، اس پر شرعی لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا، اور انشاء اللہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہمیں کرونا وبا کی لہر سے عوام کو بچانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.