بریکنگ نیوز:صوبے بھر میں‌کاروباری سرگرمیاں‌ بند رہیں‌ گی، نوٹی فکیشن جاری

کراچی(ویب ڈیسک) محکمۂ داخلہ سندھ نے شہر قائد سمیت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے اور اتوار کو گوشت کی دکانیں، بیکری ،پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام افسران

وضاحتی مراسلے پر ہر صورت عمل درآمد کراوائیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو گڈز ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ایس او پی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور کاروباری و تجارتی مراکز کو ہفتے میں دو روز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عام دنوں میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ‌ کار رات 8 بجے تک مقرر کیے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجزیوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت لمحہ با لمحہ با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائک اور شیئر کریں اور اپنے دوستوں سے بھی کہیں کہ وہ بھی شیئر کریں آپ کے تعاون کا شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.