سخت اور مشکل فیصلے کے حوالے سے وزیرتعلیم کا اعلان۔ بچے خوش اور والدین ہوجائیں گے پریشان

پڑھائی نہ امتحان ۔۔ بچوں کایہ سال بھی ضائع ۔سکولز طویل عرصے کیلئے بند۔۔ سخت اور مشکل فیصلے کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم اعلان۔ بچے خوش اور والدین ہو جائیں گے پریشان پڑھائی نہ امتحان اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال

میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔ شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جو کلاس روم میں ہوتی ہیں، 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے، اجلاس میں جائزہ لیں گے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر تشویشناک ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش

سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجزیوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت لمحہ با لمحہ با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائک اور شیئر کریں شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.