حکومت نے چھوٹے ملازمین کیلئے زبردست اعلان کردیا ، خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چھوٹے ملازمین کو گھر کیلئے آسان قرض اور سبسڈی

دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غریب اور بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہیں ، وزیراعظم آج لاہورمیں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، 8500کنال پرایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس تعمیرہوں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض

،سبسڈی دی جائےگی، پہلےمرحلےمیں4ہزاراپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے ، معاشی اعشاریوں میں بہتری کےبعدحکومت عوامی ریلیف کیلئےکوشاں ہیں ، ماضی کے حکمران آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی

لانچ ہورہی ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.