میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (ٹوڈے نیوز) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا ترمیم شدہ نیا شیڈول جاری کردیا۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے امتحانات 25 مئی سے لیے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک امتحانات

کے نتائج 21 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔دوسری جانب 18 مئی سے شروع ہونے والے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات ملتوی کردی گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان جماعتوں کے امتحانات جون میں لیے جاسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.