بریکنگ نیوز: کپتان کی محنت رنگ لائی ۔۔۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

بریکنگ نیوز: کپتان کی محنت رنگ لائی ۔۔۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہا ہے کہ مضبوط اورمستحکم معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پائیداراورمضبوط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کی

عالمگیروبا کے باوجودملک معاشی استحکام کی راہ پرگامزن ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کیاقتصادی پالیسیوں کی تعریف کررہے ہیں۔ خصوصی انٹرویومیں وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ میں کلی معیشت کے تقریباً تمام بنیادی اشاریے بہتر کارگرگی کی عکاسی کررہےہیں،پاکستان کی معیشت معاشی بحالی کی راہ پرگامزن ہے،بڑےاقتصادی اشاریےجاری مالی سال کےپہلےچارماہ میں مضبوط بڑھوتری کی عکاسی کررہے ہیں، مطلوبہ معلومات واشاریوں کی بنیادپراشیا وخدمات کے توازن میں مخدوش صورتحال کا امکان موجود نہیں ہے،ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے بحالی

کاسفرمحفوظ ہوگا،حکومت مہنگائی کے دباؤ کوکم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ جولائی سے لیکر اکتوبر2020 تک کی مدت میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 26.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ترسیلات زرکاحجم7.5ارب ڈالرتھا،جاری مالی سال کےپہلے چارماہ میں ترسیلات زر کا حجم9.4ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتاہم اس عرصہ میں برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی،جولائی سےلیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں 7.3 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کےمقابلہ میں 10.3 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 8.2 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اسی طرح درآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 14.7 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوکر14.1 ارب ڈالر ہوگئی ہیں، درآمدات میں کمی کاتناسب 4 فیصد رہا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کےپہلے چار میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ منفی ایک اعشاریہ چارارب ڈالرتھا، جاری مالی سال میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاحجم 1.2 ارب ڈالرکی سطح پرہے،جی ڈی پی کے لحاظ سے حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.3 ارب ڈالرہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.