آئیں مل کر دنیا کو۔۔۔!وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس کو خط

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کو موسمیاتی تبدیلی کے حوال سے خط لکھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی خط لکھا ہے، جس میں عمران خان نے

موسمیاتی تبدیل کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، اور موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے، آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہےجہاں موسمیاتی تبدیلی کےخطرات ہیں، پاکستان کو کلیشیئر پگھلنا،مون سون سمیت کئی طرح کے موسمی خطرات کاسامنا ہے، پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کےاقدامات اٹھارہاہے، آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کےخطرات سےبچائیں۔وزیراعظم کی جانب سے بل گیٹس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان نے بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس،کلین گرین ،ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کئے اور اب پاکستان کاربن کی کمی کےلئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کررہا ہے، کلائمنٹ چینج کے لئے پاکستان نے گرین جابز دیں، 10لاکھ ایکڑجنگلات کو محفوظ بنایا۔وزیراعظم نے خط کے زریعے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ چینج سےمتعلق آپ کی کتاب پاکستان کےبلین ٹری منصوبےکی عکاس ہے، آپ نے کتاب میں جو نشاندہی کی دنیا کو اسےسمجھناچاہئے، کرہ ارض کو موسمیاتی نقصان سے بچانے کےلیے آپ کی کتاب بہترین کاوش ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کےخطرات کم کرنےکےلیےتعاون کرنے کو تیار ہے، دنیا کو بھی موسمیاتی خطرات کوبھانپتےہوئےہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ نئی نسل کوکلین گرین اور پرفضاماحول فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی خط لکھا جس میں عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، سال 2014ء سے 2018ء کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے، 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.