وزیراعظم کا دیسی مرغبانی کا منصوبہ، کتنے گھرانوں میں دیسی مرغیاں تقسیم کردی گئیں؟

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے منصوبہ دیسی مرغبانی کے تحت سجیکوٹ دیوال منال میں 200 سے زائد گھرانوں میں سول ویٹرنری ہسپتال حویلیاں کے اسٹاف کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ دیسی مرغیاں تقسیم کی گئیں۔سردار محمد اقبال سابق امیدوار قومی اسمبلی کی خصوصی کاوشوں سے سجیکوٹ دیوال منال وزیراعظم عمران خان کی مرغبانی سکیم کے تحت 200 سے زائد گھرانوں

میں دیسی مرغیاں تقسیم کی گئی ہیں اس حوالے سے سردار محمد اقبال ہاوس میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سردار محمد اقبال کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے۔ علاقے کے لوگوں کو ہر ممکن فائدہ پہنچا سکوں۔حکومتی فلاحی منصوبوں سے عوام کو روشناس کرانے اور مستفید ہونے کے لئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.