وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 13 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا‎

سڈنی (نیوز ڈیسک )دنیا کے وہ 9ممالک جہاں پر رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی ، ملائیشیا ، عراق ، برونائی ، آسٹریلیا ، تنوینیسیا سمیت 9ممالک میں چاند نظر آگیا وہاں پر بروزمنگل پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزسعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں موجود رویت ہلال کی کمیٹیوں نے رمضان

کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے مقامی اور غیر ملکیوں سے اپیل کی تھی کہ اتوار 11 اپریل کو 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔اس کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے پر شہادت قریب ترین عدالت یا سرکاری ادارے میں قلمبند کروائیں۔دوسری جانب ادھر پاکستان میں لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے

دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گا جبکہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 ، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کے موبائل نمبر 03005947909 اور دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی دی جاسکتی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.