رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے کھانا تقسیم کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور( ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنی اولاد کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل جھونک دئیے، حکومت اشرافیہ کی بجائے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے غریب و نادار شہریوں کا سہارا بنتے ہوئے

کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز کر دیا، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے روزانہ ہزاروں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے جائینگے، رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے کھانا تقسیم کیا جائے گا۔۔۔۔۔

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، بلوچستان میں 20 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127، اسلام آباد

میں 66 ہزار 380 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 594 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 474 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 514 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 34 ہزار 835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 201 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 988، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 651، اسلام آباد میں 611، بلوچستان میں 215، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 403 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.