رمضان میں اعتکاف اور نماز باجماعت ادا کرنے کیلئے کیا کرنا پڑے گا ؟؟ پنجاب حکومت نے احکامات جاری کردئے ۔

رمضان میں اعتکاف اور نماز باجماعت ادا کرنے کیلئے کیا کرنا پڑے گا ؟؟ پنجاب حکومت نے احکامات جاری کردئے ۔تفصیلات کے مطابق کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیے نئے ایس او پیز

جاری کردیے۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہلیتھ کیئر نے رمضان المبارک میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی۔ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ ’60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کرونا کا خطرہ زیادہ ہے، دائمی امراض میں مبتلا تمام افراد گھروں پر نماز ادا کریں جبکہ بزرگ شہری بھی مسجد جانے سے گریز کریں۔ایس او پیز کے تحت مساجد

میں جماعت کے دوران نمازیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا جبکہ فیس ماسک بھی لازمی ہوگا۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ معتکفین کے لیے 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہوگی جبکہ اجتماعی اعتکاف کے بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کی جائے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.