کہا تھا نا پاکستان کا اچھا وقت بہت قریب ہے ۔۔۔!!! وزیراعظم آج کیا کرنیوالے ہیں؟طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یہ اسکالر شپ کم آمدنی والے طلباء کو انڈر گریجویٹ تک تعلیم فراہم کرنے کیلئے شروع کیا جا رہا ہے۔ اسکالر شپ پروگرام کیلئے 27.93 بلین روپے

کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔اسکالر شپ کیلئے مختص بجٹ اگلے 5 سال میں استعمال ہوگا۔ متعلقہ اسکالر شپ پروگرام 129 پبلک یونیورسیٹیوں میں نافذ ہوگا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی جانب سے رواں سال فروری میں صوبے بھر کے طالب علموں کیلئے بھی رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے۔

طلبا وطالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ رقوم بینکوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ گریڈ 1سے 4 تک ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ نوجوان سرمایہ ہیں۔ حصول علم کیلئے سہولتیں فراہم کرنا ترجیح ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.