پاکستانیوں کی موجیں ہی لگ گئیں، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی ، اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا

اسلام آباد(ٹوڈے نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق(آج)جمعہ  سے ہو گا۔مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.