شریف فیملی کی ہر چیز میں چوری نکل آتی ہے۔۔۔ حکومت نے رائیونڈ کی زمین کے حوالے سے بڑا قدم اٹھانے کا عندیہ دے دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی ہر چیز میں چوری نکل آتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے1989 میں 600کنال سرکاری زمین وحیدہ بیگم کے نام کر کہ بعد میں خود خرید لی،افسوس کے

ایسے لوگوں کو اقتدار ملا جنہوں نے ہر چیز میں لوٹ مار کی ہے،یہ لوگ پیدائشی چور ہیںلیکن اب عمران خان کرسی پر بیٹھا ہے انکی ہر چوری بے نقاب ہوگی اورلوٹ کا مال واپس ہو گا۔واضح رہے پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا، تاہم سول کورٹ لاہور نے حکومت پنجاب کو کارروائی سے روک دیا۔ذرائع بورڈ آف ریونیو کے مطابق تحصیل رائے ونڈ کے موضع مانک میں واقع یہ اراضی شریف خاندان کے مرکزی گھر

کا حصہ ہے۔ ُپنجاب حکومت نے شریف خاندان کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کرکے رقبہ بحق سرکار ضبط کیا اور زمین پنجاب حکومت کے نام ٹرانسفر کردیا ہے۔ذرائع بورڈ آف ریونیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اراضی محکمہ اوقاف کی ملکیت تھی لیکن اس کا ریکارڈ تبدیل کر کے زمین شریف خاندان نے اپنے نام منتقل کروائی ہے۔دوسری جانب شریف خاندان کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی پر حکم امتناع مل گیا، سول کورٹ لاہور نے حکومت پنجاب کو کارروائی سے روک دیا اور 27 اپریل کو فریقین کو

متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت زمین کا مبینہ قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی کرسکتا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے رائیونڈ میں زمین منسوخی کا عمل خفیہ رکھا ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.