پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری ، امریکی ڈالر دھڑا سے نیچے آگرا

کراچی (ٹوڈے نیوز)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152,85روپے سے گھٹ

کر 152.75روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے گھٹ کر 152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید181روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208.50روپے سے بڑھ

کر209.50روپے اور قیمت فروخت210.50روپے سے بڑھ کر211روپے پر جا پہنچی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروںکو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے

کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45445پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس45176پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح

پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس34.78پوائنٹس کی کمی سے 18509.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66پوائنٹس کی کمی سے 30683.10پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 374کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور22میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت79کھرب22ارب29کروڑ66لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب3ارب 87کروڑ81لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس61.05روپے کے اضافے سے875.05روپے اورنیسلے پاکستان41.49روپے کے اضافے سے5851.49روپے ہوگئی جب کہ بہانیرو ٹیکس54.90روپے کی کمی سے895روپے اور اے کے ڈی کیپٹل35.01روپے کی کمی سے440.11روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.