50سال سے زائد عمر افراد کی موجیں ۔۔حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔۔ کیا تحفہ ملے گا؟جانیے تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہین۔۔۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آج ہونے والے اجلاس میں 50 سے 59 سال تک کی عمر والے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں 50

سے 59سال تک کی عمر والے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز بروز بدھ 21اپریل سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک بار پھر سب شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کی جانے والی رجسٹریشن میں حصہ لینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔دوسری طرف پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث آج مزید 112 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جب کہ تقریباً 5 ہزار نئے مثبت کیسز رپورٹ سامنے آگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری

کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 750,158 ہوگئی ہے ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524 کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ

تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 010 رہی ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 906 عالمی وباء میں مبتلاء ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار 760 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 112 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد

اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 094 ہوچکی ہے ، پاکستان میں کورونا کے باعث سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 544 بتائی گئی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا 2 ہزار 832 افراد لقمہ اجل بن گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 631 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ، صوبہ بلوچستان میں 223 ، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں اب تک 428 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.