بس کچھ ہی لمحے باقی رہ گئےآئندہ24 گھنٹوں میں کیا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا

بس کچھ ہی لمحے باقی رہ گئےآئندہ24 گھنٹوں میں کیا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا،لاہور (نیو زڈیسک) رمضان المبارک کے دوران اللہ کی رحمت برسے گی، موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، پنجاب میں آئندہ چند روز کے دوران تیز آندھیوں اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں)ئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں اور تیز بارشوں کی

پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیش گوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آ ئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں کے ساتھ شروع ہونے والا تیز بارشوں کے سلسلے سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری

اقدامات اٹھائیں جائیں۔محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کے آغاز کی رپورٹ جاری کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز میں ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہوگا جو ہفتے کے روز تک ملک میں رہے گا۔مغربی ہوائوں کے سلسلے کے سبب جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ،میانوانی ،لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہائوالدین اور سیالکوٹ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی میں بتایا ہے کہ بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ ا?باد ، ہری پورمیں بھی بادل برسیں گے جبکہ پشاور،

اسلام ا?باد ، راولپنڈی اورچکوال میں بھی گرج چمک اورا?ندھی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں ا?ندھی اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کوئٹہ، ڑوب، سبی میں بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب ا?باد میں ا?ندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.