ایک دونہ تین اس مر تبہ عیدپرکتنی چھٹیاں ملیں گی ،ملازمین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ایک دونہ تین اس مر تبہ عیدپرکتنی چھٹیاں ملیں گی ،ملازمین کے لیے خوشی کی خبرآگئی،دبئی (ویب ڈیسک) اس مرتبہ عید پر لمبی چھٹیاں ملیں گی، متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ عید الفطر پر امارات میں ملازمت کرنے والے افراد کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔اماراتی حکومت کے

احکامات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تکتعطیلات دی جائیں گی، اور چونکہ رواں برس امارات میں 30 روزے ہونے کا امکان ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد کو اکٹھی 5 چھٹیاں مل جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 13 اپریل بروز منگل سے ہوا، جبکہ امارات میں عید الفطر کی

ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی بھی کی جا چکی۔ماہرین فلکیات کی رپورٹ کے مطابقامارات میں اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا۔ 12 مئی کو چاند دیکھنے کی صورت میں متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں مسلان عید الفطر 13 مئی 2021ء کو منائیں گے۔ ماہرین فلکیات نے ناصرف عید الفطر، بلکہ عیدالضحیٰ اور حج کی تاریخوں کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.