بریکنگ نیوز: کاروباری و تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار جاری، چھٹی کے دن بھی تبدیل

بریکنگ نیوز: کاروباری و تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار جاری، چھٹی کے دن بھی تبدیل سندھ حکومت نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز میں توسیع اور نئی پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کی نئی پابندوں کا

نفاذ 16 مئی تک رہے گا۔نئے حکم نامے کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اب جمعے کی جگہ ہفتہ اوراتوار مکمل بند ہوں گی۔ تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سحری سے شام 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام تجارتی وکاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے اور اتوار کو اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ 16 مئی تک سیاسی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی ہرطرح کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی، ریسٹورنٹس میں

ان ڈورڈائننگ کی فراہمی پر مکمل پابندی جبکہ آؤٹ ڈور کھانوں کی ٹائمنگ افطاری کےبعد سے رات12بجےتک ہوگی اور ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ‌ بھی بند رہے گی۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد صرف ہوم ڈلیوری اورٹیک اوےکی اجازت ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش پوری ہوگی اور وہ وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی وزیر اطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کر دیں تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ

مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ٹکرانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری میں وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آ گئی ہے کہ وہ حکومت کا موقف سے انداز میں پیش کریں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا، فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپا گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوادچودھری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ وزیر اطلاعات کے طور پر کام شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر فوادچودھری کی کابینہ اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی سمریز اور قانونی مواد کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔ کابینہ سمریز پر سالانہ51 کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.